کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ جلوی مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان لقمہ اجل بن گیا، بتایا جاتا ہے کہ چیچہ وطنی کا رہائشی نوید ولد امیر علی جلوی مارکیٹ کے قریب گھر میں بجلی کا سوئچ درست کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار کو چھونے سے زور دار بجلی کا جھٹکا تھا اور وہ گر کر بے ہوش ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لا رہے تھے کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں