کرنٹ لگنے سے 50 سالہ شخص جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پنڈی غازی آباد سندیلیانوالی، تھانہ اروتی کی حدود میں بجلی کے کھمبے پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی اسحاق ولد غلام، قوم چوہان، واپڈا پیرمحل کے ساتھ پرائیویٹ ڈیلی ویجز پر کام کرتا تھا اور 11KVلائن پر کام کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ متاثرہ افراد نے سلیمان ولد رمضان چوہان کی قیادت میں روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ایک پرائیویٹ فرد کو اتنی خطرناک لائن پر چڑھنے کی اجازت کیوں دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ اروتی، انسپکٹر عمر فاروق نیازی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور سڑک کو کھلوایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں