کرنٹ لگنے’ ٹرین تلے آنے سے 2افراد چل بسے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستارہ کالونی کے قریب ٹرین تلے آ کر 35سالہ شخص اور کھچیاں برنالہ میں کرنٹ لگنے سے محنت کش لقمہ اجل بن گیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق 104 ج ب کا رہائشی 30سالہ محبوب حسین ولد محمد حسین گھر کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اسی دوران آہنی راڈ قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور بجلی کا جھٹکا لگنے سے گر کر بے ہوش ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ سمن آباد کے علاقہ رسالہ روڈ ستارہ کالونی کے قریب اﷲ توکل میرج ہال کے قریب 35سالہ شخص ٹرین کی پٹڑی پر چل رہا تھا، عینی شاہدین کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے متعدد بار ہارن بجائے لیکن وہ ریلوے ٹریک سے نہ ہٹا تو ٹرین کی زد میں آ کر چل بسا۔ جس کی شناخت اشرف ولد آصف سکنہ منان ٹائون گلی نمبر5 کے نام سے ہوئی، لواحقین کے مطابق اشرف نشہ کا عادی تھا تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں