کرن جوہر نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلمساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے تک خود کو ڈیجیٹل آلودگی سے دور کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اسکرولنگ، مسیجز، اور نہ ہی کوئی پوسٹ شیئر کی جائے گی۔پروڈیوسر نے ایک ہفتے کے دوران تمام تر سوشل میڈیا سرگرمیوں سے دور رہنے کے لیے دعا بھی کی ہے۔واضح رہے کرن جوہر نے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ اختیار کرنے سے قبل اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر فلم پیٹریوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں