کرن جوہر کا کوہلی’ انوشکا کی شادی بارے چونکا دینے والا بیان

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر نے حال ہی میں اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی سے متعلق ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا بیان دے کر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ایک رانڈ ٹیبل گفتگو کے دوران انوشکا اور ویرات کی شادی کی منصوبہ ساز دیویکا نارائن نے اس ہائی پروفائل شادی پر بات کی اور بتایا کہ اس ایونٹ نے بھارت میں شادیوں کے انداز اور سوچ کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس نشست میں موجود کرن جوہر نے انوشکا اور ویرات کی شادی کو ایک خفیہ آپریشن قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں