کرن جوہر کی فلم ہوم بانڈ آسکرایوارڈ کی دوڑ سے بار

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ہوم بانڈ کا آسکر کا سفر حتمی نامزدگیوں کے اعلان کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے اعلان کے بعد سب کی نظریں اس بات پر مرکوز تھیں کہ آیا بھارت کی آفیشل انٹری فائنل فہرست میں جگہ بنا پائی ہے یا نہیں۔تاہم امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب کووِڈ کے پس منظر میں بننے والی یہ سماجی ڈرامہ فلم بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزدگی حاصل نہ کر سکی۔دوسری جانب کرن جوہر ہوم بانڈ کے آسکر ریس سے باہر ہونے کے باوجود فلم پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فلم کے ڈائریکٹر نیرج گھایوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ادھر، ہدایتکار نیرج گھایوان نے بھی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے کرن جوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ واقعی ایک مضبوط سہارا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں