30

کرن رائونے عامر خان کیساتھ پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی معروف فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کرن رائونے عامر خان سے پہلی ملاقات کا احوال سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس جوڑی نے ڈیٹنگ کب شروع کی تھی۔یاد رہے کہ کرن رائواور عامر خان کی شادی کے تقریبا 16 سال بعد اس جوڑی میں 2021 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔حال ہی میں کرن رائونے فلم لگان کی شوٹنگ کے دوران عامر خان کے ساتھ اپنی ابتدائی ملاقات کے بارے میں بات کی ہے۔ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں سائرس بروچا کے ساتھ گفتگو کے دوران 50 سالہ کرن رائونے انکشاف کیا ہے کہ ان کا عامر کے ساتھ رومانوی تعلق کیسے شروع ہوا۔کرن رائونے بتایا ہے کہ انہیں معروف فلمساز و اسکرین رائٹر ریما کاگتی کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میں انہیں فلم لگان کی شوٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔یہ پہلا موقع تھا جب فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا اداکار عامر خان کے ساتھ تعارف ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں