کروڑوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری،حسین شوگر ملز سیل

جڑانوالہ(نامہ نگار) وفاقی خفیہ ایجنسی کی نشاندہی پر ایف بی آر کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے مبینہ کروڑوں روپے ٹیکس چوری کے خدشہ اور چینی کے بیگز کی تعداد میں ہیر پھیر کی رپورٹ پر حسین شوگر ملز (طارق کارپوریشن لمیٹڈ جڑانوالہ)کو سیل کر دیا گیا،مذکورہ شوگر ملز مالکان نے سینکڑوں کسانوں کے کروڑوں روپے کے بقایا جات بھی دینے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر (ایف بی آر) فیصل آباد ڈاکٹر اختر نے ٹیم کے ہمراہ حسین شوگر ملز (طارق کارپوریشن لمیٹڈ جڑانوالہ) کا دورہ کیا اور مختلف یونٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جس پر مبینہ طور پر انکشاف ہوا کہ شوگر ملز مالکان نے مبینہ طور پر ٹیکس سے بچنے کیلئے چینی کے بیگز کی تعداد میں ہیر پھیر کیا ہے دوران انکوائری مبینہ انکشاف ہوا کہ (ایف بی آر) کی جانب سے لگائی گئی کمپیوٹرائز ڈیجیٹل مشین میں سٹاک میں رکھے گئے چینی کے بیگز کی تعداد بتائی لیکن مذکورہ ملز مالکان کی جانب سے ریکارڈ میں مبینہ طور پر تعداد کم ظاہر کی گئی،جس پر ڈپٹی کمشنر ایف بی آر فیصل آباد ڈاکٹر اختر نے وفاقی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کو درست تسلیم کرتے ہوئے ملز کا 1شوٹ سیل کر دیا اور حکام بالا کو رپورٹ ارسال کرتے ہوئے مزید کارروائی کی سفارش کی۔ مذکورہ روپوٹ پر (ایل ٹی او)ایف بی آر عثمان بھٹی نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور طارق کارپوریشن لمیٹڈ جڑانوالہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ شوگر ملز مالکان نے سینکڑوں کسانوں کے کروڑوں روپے بقایا جات بھی ادا کرنے ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے حکومت کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا ٹیکس چوری کرنے کا پلان سامنے آنے پر (ایف بی آر)کی اعلیٰ سطحی انکوائری ٹیم نے ریکارڈ کی چھان بین کیلئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں