38

کرپشن میں ملوث تھایندار سمیت3اہلکار نوکری سے برخاست

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے کرپشن میں ملوث تھانیدار سمیت 3پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا، نوکری سے فارغ ہونے والوں میں سابق انچارج چوکی سٹی جھمرہ اے ایس آئی طاہر شبیر’ کانسٹیبل تصدق مرتضیٰ اور کانسٹیبل غلام عباس کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق چوکی انچارج طاہر شبیر نے کانسٹیبلان سے ملکر ایس پی مدینہ ٹائون حافظ کامران کے بھتیجے کو پولیس مزاحمت کیس میں گرفتار کر کے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کر کے رہا کیا تھا۔ جس کی انکوائری کروائی گئی تو مذکورہ پولیس اہلکار قصوروار پائے گئے جس پر سی پی او نے کرپشن’ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے تینوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی کرپشن اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں