اسلام آباد(بیوروچیف)عمران خان پرالقا در ٹرسٹ کے نام پر کرپشن کے حوالے سے کیس میں نئے انکشافات سامنے آ گئے ۔القادرٹرسٹ کے نام پرقائم القادریونیورسٹی تا حال ہائرایجوکیشن کمیشن سے ہی منظورشدہ نہیں ہے ۔ ہا ئرایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کی منظوری نیب انکوائری کے باعث روک رکھی ہے ۔زرائع ہائرایجوکیشن کمیشن کے مطابق القادرٹرسٹ کے نام پرقائم القادریونیورسٹی کو تاحال منظوری نہ مل سکی،2ماہ قبل نیب نے القادریونیورسٹی سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں،نیب کوالقادریونیورسٹی سے متعلق تفصیلات فراہم کردی تھیں،نیب کے مراسلے کے بعد القادر یونیورسٹی کی منظوری کاعمل روکدیا گیا ہے ۔زرائع کا مزید کہنا ہے کہ ا لقا د ر ٹرسٹ پنجاب چیریٹیزکمیشن میں رجسٹرڈہے ، ا لقا د ریونیورسٹی تاحال ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظورشدہ نہیں ہے ۔القادرٹرسٹ کاالقادرکالج صرف اور صرف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لا ہو ر سے الحاق شدہ ہے وائس چا نسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اصغرزیدی تعلیمی ادا ر ے میں سیاسی سرگرمیاں کروانے پر بھی متنازعہ رہے ۔
13