43

کرپٹ قیادت نے ملکی جغرافیہ کو خطرہ میں ڈال دیا

سرگودھا (بیورو چیف) ملک کی موجودہ کرپٹ قیادت نے ملکی جغرافیہ کو خطرہ میں ڈال دیا ہے حکمرانوں کی عیاشیوں اور وزراء کی فوج نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتے حکومتی قرضے ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں وفاقی حکومت کے پاس ملکی معیشت کو بہتر بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک ہر گزرتے دن کیساتھ غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملکی خزانہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ہم سب کو ملکر اس حکومت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے تب ہی ہم اس نااہل حکومت کے چنگل سے باہر نکلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں