کرکٹرراہول ڈریوڈ کا بیٹا انوے کپتان بن گیا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے بیٹے انوے کو کپتان مقرر کردیا گیا۔سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے دونوں بیٹے سُمیت اور انوے کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دونوں جلد بھارت کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے،حال ہی میں ڈریوڈ کے چھوٹے بیٹے انوے کو عمدہ فارم کا صلہ مل گیا اور انہیں آئندہ ونو مانکڈ ٹرافی میں کرناٹک ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ونو مانکڈ ٹرافی بھارت کا سب سے بڑا انڈر 19 ایک روزہ ٹورنامنٹ ہے، یہ ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جہاں ملک کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بھارت کی قومی سطح کی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں