کرکٹر راہول چاہر کی اہلیہ ایشانی جوہر سے علیحدگی کی تصدیق

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹر راہول چاہر نے اہلیہ ایشانی جوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔راہول چاہر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ان کی اہلیہ ایشانی جوہر سے طلاق ہو گئی ہے، یوں ساڑھے تین سال سے زائد عرصہ پر مشتمل شادی کا باضابطہ اختتام ہو گیا۔دونوں کی شادی 9 مارچ 2022 کو گوا میں ہوئی تھی، چاہر کے مطابق گزشتہ 15 ماہ عدالتی کارروائی میں گزرے جس کے بعد معاملہ قانونی طور پر طے پا گیا’ یہ مرحلہ ان کی زندگی کا سبق آموز دور تھا اور اب وہ خود اعتمادی اور سکون کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں