کرکٹر وریندر سہواگ کا امپائرز کو رشوت دیکر فیصلے تبدیل کرانے کا انکشاف

ممبئی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف کر کے کرکٹ حلقوں میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں جارحانہ بلے بازی کرنے والے بیٹر وریندر سہواگ نے نہ صرف امپائرز کو دوران میچ رشوت دینے کا اعتراف کیا بلکہ ویڈیو میں اپنے قصے سناتے دکھائی دیے۔ وریندر سہواگ کہتے ہیں سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر اور میں ایک ہی کمپنی کے پیڈز پہنتے تھے، جنوبی افریقی امپائر روڈی کرٹزن کو ویسے ہی پیڈز اپنے بیٹے کے لیے بھی چاہیے تھے، امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہ پیڈز کہاں سے خرید سکتا ہوں ؟ جس پر میں نے کہا کہ آپ کو کس لیے چاہیے ؟ روڈی کرٹزن نے بتایا کہ انھیں یہ پیڈز اپنے بیٹیکے لیے چاہیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میچ ختم ہوتے ہی میں نے وہ پیڈز اتار کر امپائر روڈی کرٹزن کو گفٹ کر دیئے، جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کے پیڈز نہیں چاہیے تو میں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ میری طرف سے آپ کے بیٹے کے لیے گفٹ ہیں۔ مزید کہا کہ امپائر نے میرا شکریہ ادا کیا، میں نے امپائر روڈی کرٹزن سے کہا بس مجھے ایک میچ میں آٹ نہ دینا، انہوں نے پھر ایک نہیں بلکہ 2 سے 3 میچز میں مجھے آٹ نہیں دیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وریندر سہواگ نے امپائر کو اپنے حق میں فیصلے دینے سے متعلق ایک اور واقعہ سناتے ہوئے کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں