128

کرکٹر ویرات کوہلی اہلیہ سمیت برطانیہ منتقل ہو جائیں گے

ممبئی(سپورٹس نیوز) بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور ان کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ یہ جوڑی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔رواں سال 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔ویرات کوہلی کے اکیلے بھارت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی سے متعلق کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں