کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی آئی پی ایل میں جگہ نہ ملنے پر بھارتی فلموں میں انٹری

ممبئی (سپورٹس نیوز) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے مداحوں کے لیے آئی پی ایل 2025 کی نیلامی ایک دھچکے سے کم نہ تھی، جب یہ حیران کن خبر سامنے آئی کہ انہیں کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔ وارنر کی کرکٹ صلاحیتوں کے مداح جہاں مایوس ہوئے، وہیں ان کے تفریحی ریلز اور ڈانس ویڈیوز کے دیوانے بھی اداس دکھائی دیے۔وارنر کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ نہ صرف سپر اسٹار اللو ارجن نے ان کے بٹا بوما گانے پر ڈانس کو سراہا بلکہ وہ آر آر آر کے ہدایت کار ایس ایس راجمولی کے ساتھ ایک اشتہار میں بھی نظر آئے۔ اگرچہ وہ اس سال آئی پی ایل میں اپنے کرکٹ مداحوں کو محظوظ نہیں کر پائیں گے، لیکن ان کے تفریحی انداز کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق، پشپا 2 جیسی بلاک بسٹر فلم پیش کرنے والے میتھری مووی میکرز اب اپنی نئی فلم رابن ہڈ کے ساتھ واپس آ رہے ہیں، جس میں ڈیوڈ وارنر بھی اپنی فلمی اننگز کا آغاز کریں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری وینکی کڈومولا کر رہے ہیں، جبکہ نیتھن اور سری لیلا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم پروڈکشن ہاس میتھری مووی میکرز کے روی شنکر نے ایک پروموشنل ایونٹ میں اس خبر کی تصدیق کی، حالانکہ وہ یہ راز پہلے تک چھپائے رکھنا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں