کرکٹ جنوبی افریقہ کا ہوم سیزن 2026-27ء کے شیڈول کا اعلان

لندن (سپورٹس نیوز) کرکٹ جنوبی افریقہ نے ہوم سیزن 2026-27 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ جنوبی افریقہ ہوم سیزن کا آغاز آسٹریلیا کے ساتھ 3 ون ڈے میچز کی سیریز سے ہوگا۔ یہ سیریز 24 سے 30 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں تین ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں جو 9 سے 31 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔سائوتھ افریقہ اس سیزن کے دوران آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ اور بنگلادیش کی بھی میزبانی کرے گا۔ بنگلادیش کے ساتھ سیریز دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقہ کی انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔۔آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں تین ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں