کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ‘PSLکے میچز فیصل آباد کو بھی مل گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری’ پی ایس ایل کے میچ فیصل آباد کو بھی مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26مارچ سے کھیلے جانے والے پاکستان سپرلیگ( PSL )کے گیارہویں ایڈیشن کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں فیصل آباد کو بھی شامل کر لیا ہے۔ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 6 سے 8میچز کھیلے جائیں گے۔ سیالکوٹ کی ٹیم فیصل آباد کو دیدی گئی ہے اس کا نام نہیں بدلے گا اقبال سٹیڈیم سیالکوٹ کی ٹیم کا ہوم گرائونڈ ہو گا یہ ٹیم اقبال سٹیڈیم میں ہی پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچز کے دوران شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچز فیصل آباد کو دینے کا فیصلہ کیا جس پر کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں