31

کرکٹ میچ میں گولیاں چل گئیں

پشاور(نامہ نگار)پشاورمیں کرکٹ میچ میں گولیاں چل گئیں فائرنگ کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق جبکہ پانچ افرادزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پشاورمیں کرکٹ میچ کے دوران لڑائی کینتیجیمیں دوافرادجاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ انقلاب کی حدودمیں فریقین کے در میان کرکٹ میچ کے دوران لڑائی ہوئی تھی جس پردونوں پارٹیوں کے درمیان گولیاں چل گئیں،جس کے نتیجے میں دوافرادجان کی بازی ہارگئے اورپانچ افرادزخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائیوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاشیں پوسٹ مارٹم کیلئیہسپتال منتقل کردی گئی،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز کردیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں