58

کرکٹ ورلڈکپ’ پاکستانی ٹیم وائرل بخار کا شکار

بنگلور (سپورٹس نیوز) بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کو وائرل بخار نے لپیٹ میں لے لیا، کئی کرکٹرزصحت یاب ہوگئے جبکہ بعض اب بھی بحالی صحت کیلیے کوشاں ہیں۔بھارت سے بدترین شکست کے بعد گرین شرٹس کو پلیئرز کی صحت پر بھی تشویش لاحق ہے، کئی کرکٹرز وائرل بخار کا شکار رہے، البتہ بورڈ نے یہ بات میڈیا سے چھپائے رکھی۔گزشتہ روز پہلے اعلان ہوا کہ ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار تھا تاہم دونوں کی طبیعت اب بہتر ہے، پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کوویڈ اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے تھے۔دریں اثنا گذشتہ شام 6 سے رات 8بجے تک ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا،اس میں 12 کھلاڑی شریک ہوئے جبکہ عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی ،محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد حارث اور زمان خان نے ہوٹل میں ہی آرام کیا، ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں