کرکٹ ٹیم کو سیاست کی نذرہونے سے بچانا ہوگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان شہباز امیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاست کی طرح قومی کرکٹ ٹیم کوبھی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیاگیاہے ۔دبئی میں انڈیاکے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست ناقص حکمت عملی کانتیجہ ہے ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کوسیاست کی نذرہونے سے بچاناہوگا۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کوسیاست اورکھیل الگ الگ رکھنے چاہئیں انہیں قومی مفادکومدنظررکھتے ہوئے فی الفورچیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہوجاناچاہئے ۔شہبازامیرعلی اعوان کاکہناہے کہ سپورٹس کی سمجھ بوجھ رکھنے والے کسی سینئرترین سپورٹس مین کوچیئرمین پی سی بی لگایاجائے اورکرکٹ سمیت تمام قومی کھیلوں سے سیاست ختم کی جائے تاکہ پاکستان کانام روشن کرنیوالے صرف ملک وقوم کے لئے کھیلوںکے میدان میں اتریںاورہرطرح کاسفارشی کلچرختم کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ کوسیاست کی نذرکرنے والے نوجوانوںکومایوس کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں جن کامحاسبہ ہوناچاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں