کرکٹ کی بہتری کیلئے 1990ء کے کرکٹرز سے قومی ٹیم کو دور رکھا جائے۔ راشد لطیف

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشدلطیف نے ”نائنٹیز (1990) ” کے دور کے قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ سے دور رکھنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ 1992کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد دوسرا ورلڈکپ (ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009) جیتنے میں 17سال لگ گئے، پھر اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں 8سے 9سال لگ گئے؟۔ اس پر سابق کپتان راشدلطیف نے بے ساختہ کہا کہ 17سال اس لیے لگ گئے کہ نائنٹیز والوں نے جان نہیں چھوڑی تھی۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ نائنٹیز والوں کو دور رکھیں، مینجمنٹ سے بھی اور ٹیم سے بھی تو پھر یہ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ راشدلطیف کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی نائنٹیز والوں میں شامل ہیں۔ اس موقع پر وضاحت کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرتے ہوئے وہ تھک چکے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں