کرکٹ کے مداح کے طور پر میں ہر طرح کی کرکٹ سے محبت کرتا ہوں، بین ڈنک

لندن(سپورٹس نیوز)سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین ڈنک نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء میں پاک بھارت ٹاکرے کی منسوخی پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔بین ڈنک نے میڈیا کانفرنس میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے سرحدوں سے بالا تر ہو کر شائقین متحد ہوتے رہیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ کرکٹ کے مداح کے طور پر میں ہر طرح کی کرکٹ سے محبت کرتا ہوں، جتنا زیادہ کرکٹ کھیلوں میرے لیے اتنا ہی اچھا ہے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ ہر کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جس کی چاہے حمایت کرے اور میں ہر ایک کے نقطہ نظر کا احترام کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں