کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ماحولیاتی تحفظ اور عوامی سطح پر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے استعمال کو ترک کریں اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کو پہلی بار عالمی سطح پر پذیرائی بھی حاصل ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگلات اور سولر پارکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ پلاسٹک بیگز پر پابندی جیسے اقدامات کے ذریعے زیرو ویسٹ اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔آخر میں مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ماحولیاتی بہتری اور صاف ستھرے پنجاب کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں