کریتی سینن کی بہن نورپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن گلوکار اسٹیبن بین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔اداکارہ کریتی سنن کے لیے سب سے بڑی خوشی وہ لمحہ تھا، جب انہوں نے اپنی چھوٹی بہن نوپور سینن کو دلہن کے روپ میں دیکھا، شادی میں ان کے چہرے پر خوشی صاف دیکھی جا سکتی تھی۔کریتی سینن کی بہن نوپور سینن جو خود بھی ایک اداکارہ ہیں، ان کی شادی گلوکار اسٹیبن بین کے ساتھ اودے پور میں منعقد ہوئی، دلہا دلہن نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں، جو وائرل ہو گئی ہیں۔اداکارہ نو پور سینن اور گلوکار اسٹیبن بین کی شادی سے قبل کی تقریبات کی جھلکیاں بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔خاص طور پر سنگیت کی تقریب، جو گلابی تھیم پر سجائی گئی تھی، رنگ، موسیقی اور توانائی سے بھرپور مناظر پیش کرتی نظر آئی، سنگیت کے دوران نو پور، ان کی بہن اور اسٹار اداکارہ کریتی سینن اور قریبی دوستوں نے ڈانس فلور پر شاندار پرفارمنسز پیش کیں۔تقریب کے یادگار لمحات میں سے ایک وہ تھا، جب کریتی اور ان کی والدہ نے دلہا دلہن کے لیے مشہور گیت دل تو جان تو پر خصوصی پرفارمنس دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں