کرینہ کپور کی بولڈ اور چونکا دینے والی فلم دائرہ میں انٹری

ممبئی (شوبز نیوز) کرینہ کپور کا میگھنا گلزار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور پہلی بار ساوتھ انڈین سپر اسٹار پرِتھوی راج کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی فلم دائرہ ایک سنجیدہ، گہری اور معاشرتی حقائق سے جڑی کہانی ہے جو جرائم، سزا اور انصاف جیسے پیچیدہ موضوعات کو بیباک انداز سے پیش کیا گیا ہے۔کرینہ کپور نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ دائرہ میرے لیے ایک خاص فلم ہے۔ میگھنا گلزار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا، جن کی فلمیں ‘تلوار’ اور ‘راضی’ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں