کرینہ کپور کی پسندیدہ ڈش کونسی ہے؟

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے دیسی اور گھریلو کھانوں سے اپنی محبت کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ وہ زیادہ دیر تک اس کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔اداکارہ کرینہ کپور نے ممبئی میں بھارتی غذائی ماہر روجوتا دیویکر کی نئی کتاب دی کامن سینس ڈائیٹ کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی پسندیدہ ڈش کھچڑی کے بارے میں بات کی، جس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتیں۔کرینہ نے کہا کہ اگر میں دو یا تین دن کھچڑی نہ کھاں، تو مجھے واقعی اس کی شدید طلب ہونے لگتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں