35

کسانوں کو کسی طرح بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردارظفرحسین خاں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں گندم کی وافر مقدار میں موجودگی اوربمپر فصل کے باوجود باہر سے گندم منگوانے کے سکینڈل میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرنے کیلئے ازخودنوٹس لیاجائے ۔ کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا پنجاب حکومت کا اقدام قابلِ مذمت اور پاکستان جیسے زرعی ملک کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ آئندہ اگر کسان نے کپاس، چاول اور دیگر بڑی فصلوں کوکاشت کرنے سے بھی اجتناب کیاتو ملک میں ایک بڑاغذائی بحران نمودار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے 400 ارب روپے کے امدادی پیکج زبانی دعوئوں اور اعلانات کے سوا کچھ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں