کسانوں کی خوشحالی کیلئے لیز رلینڈ لیولر کی خریداری کا طریقہ آسان

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست وژن کے تحت صوبہ پنجاب میں زرعی شعبے کی بہتری، پانی کے موثر استعمال اور کسانوں کی معاشی خوشحالی کے لیے لیزر لینڈ لیولر کی خریداری پر مالی معاونت کی سکیم کا باقاعدہ طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ سکیم محکمہ زراعت (اصلاح آبپاشی)کے زیرِ اہتمام نافذ کی جا رہی ہے۔،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاح آبپاشی)محمد شعیب منیر کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کاشتکار اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکیم کا مقصد زمین کی جدید ہمواری کے ذریعے پانی کے ضیاع کو روکنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق درخواست گزار کا کاشتکار ہونا اور زرعی زمین کا مالک ہونا لازم ہے۔ درخواست کے ساتھ زمین کی فرد، شناختی کارڈ، پانی کے ذریعہ کی تفصیل اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کروانا ہوں گی۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال محکمہ زراعت کرے گا جبکہ منظوری کے بعد کسان، محکمہ زراعت اور متعلقہ کمپنی کے درمیان تین فریقی معاہدہ طے پائے گا۔سکیم کے تحت لیزر لینڈ لیولر کی خریداری معاہدے کے بعد کی جائے گی اور منصوبے کی تکمیل مقررہ مدت میں لازم ہو گی۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی یا غلط معلومات کی صورت میں مالی معاونت منسوخ بھی کی جا سکتی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق لیزر لینڈ لیولر کے استعمال سے نہ صرف پانی کی نمایاں بچت ممکن ہو گی بلکہ زمین کی یکساں ہمواری سے فصلوں کی بہتر نشوونما، پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کسان دوست وژن عملی اقدامات کی صورت میں زمین پر نظر آ رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں