کسانو ں کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر اظہار تشویش

کمالیہ(نامہ نگار)سماجی شخصیت رانا اسرار احمد خاں نے کسانوں کو درپیش بڑھتی ہوئی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ملک کا کسان آج شدید مالی مشکلات، کھاد اور بیج کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور فصلوں کی کم قیمتوں جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے ۔ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو زرعی معیشت مزید تباہی کی طرف جا سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹے کسان شدید مالی دبا میں ہیں اور بینکوں سے قرض لے کر اپنی فصلیں کاشت کرنے پر مجبور ہیں، لیکن فصل کی قیمت نہ ملنے کی وجہ سے وہ قرضوں کے بوجھ تلے دب رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں