1

کسان بورڈ پاکستان کا ملک گیر تحریک شروع کرنیکا اعلان

نارووال (نامہ نگار)کسان بورڈ پاکستان نے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ کسان بورڈ پاکستان کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سردار ظفر حسین خا ن نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان میں ایک تحریک شروع کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد زرعی لوازمات کو سستا کروانا اور عام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم دیہاتوں میں سیمینارز، بار رومز میں وکلا ء سے ملاقاتوں اور سوسائٹی کے تعلیم یافتہ طبقے سے رابطوں کے ذریعے اپنی تحریک کو آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسان چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی انہیں دیگر ملکوں کے کسانوں کی طرح کھاد، بیج، تیل اور بجلی سستے داموں فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں