39

کسان مطالبات کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کیلئے تیار

چنیوٹ(نامہ نگار) حکومت گندم کی فی من قیمت پانچ ہزار روپے مقرر کرے ڈیزل اور کھاد سستی کی جائے کسانوں کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ان خیالات کا أظہار صدر کسان اتحاد سہراب خان لونا نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پربانی کسان اتحاد ضلع چنیوٹ مہر امجدنول،ضلعی صدر سہراب خان لونااور جنرل سیکرٹری سیکرٹری مہر مختار ساہمل کی کسانوں کو درپیش مسائل پر اہم گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاکسانوں سے مکمل گندم نہ خریدنا اور گندم کی قیمت گذشتہ سال سے کم کرنا یہ کسان کے خلاف سازش ہے ملک کی معیشت میں زراعت کا اہم رول ہے مگر پھر بھی کسان کے ساتھ نہ ناانصافی کیوں ہورہی ہے ملک میں گندم ہونے کے باوجود سابقہ حکومت نے باہر ملک سے گندم کیوں منگوائی اس کی انکوائری کی جائے شوگر ملز نے چار ماہ سے گنا خرید کیا صرف چنیوٹ میں شوکر ملز کی طرف 15پندرہ ارب روپے کی ادائیگی تھی جو کہ تھوڑی بہت دے کر باقی چیک دیئے گئے جوکہ ڈس آنر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں