کسان کارڈ کے ثمرات،فصلوں کی کاشت،کھاد کی فروخت میں اضافہ

جڑانوالہ (بیوروچیف) وزیراعلی مریم نوازشریف کی پنجاب میں کاشتکار دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے، چیف منسٹر کسان کارڈ کے استعمال کی بدولت اور بہترین انتظامی کنٹرول سے صوبہ بھر میں یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے ایک خصوصی جائزہ رپورٹ میں کھاد کے استعمال میں اضافہ کی تصدیق کی گئی، جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈمیں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیاـ جائزہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت 57.9 فیصد اضافہ نوٹ کیاگیا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوریا کی فروخت میں اضافہ پنجاب حکومت کی کسان کارڈ کے ذریعے خریداری کی وجہ سے ہوا، یوریا کے علاوہ صوبہ بھر میں دیگر نامیاتی کھادوں کی فروخت میں بھی 42.9 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح پنجاب میں نائٹروجن 50.7، فاسفیٹ 9.3 اور پوٹاش 0.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، کھاد کے نرخ میں موجودہ سیزن میں پہلی مرتبہ واضح کمی کا رحجان رہاـرپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے، محکمہ زراعت کے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک کروڑ 61 لاکھ گندم کی کاشت کے رقبے کی سیٹلائٹ کے ذریعے تصدیق کا عمل جاری ہےـ سیٹلائٹ سے لئے جانے والے امیج کا گندم کی فصل پک کر تیار ہونے پر سیٹلائٹ امیج سے موازنہ کیا جائے گاـجائزہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کسان کارڈ حاصل کرنے والے چار لاکھ کاشتکار کسان کارڈ استعمال کرتے ہوئے کھاد، کیڑے مار ادویات سمیت اب تک 35 ارب روپے کی زرعی مداخل خرید چکے ہیں ـ اب تک پنجاب کے پانچ لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری ہو چکے ہیں، پنجاب میں ساڑھے سات لاکھ کاشت کاروں کو کسان کارڈ ملیں گے، کسان اور زراعت کی مدد کا یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں