کسی بھی جماعت کو آبی سیاست نہیں کرنی چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کومستقل طورپر سیلاب سے بچانے کیلئے ڈیمز ناگز یر ہوچکے ہیں کسی جماعت کو بھی آ بی سیاست نہیں کرنی چاہئے تمام صوبو ں اور سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے فیصلہ کرناچاہئے- وزیراعظم میاں شہباز شریف سیلاب متاثر ین کے بجلی بل بھی 6ماہ تک معاف کر دیں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہردورمیں ملک اورقوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے-سیلاب قدرتی آ فت ہے اس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف متاثرین کو مشکلات سے نکالنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں خودمتحرک ہیں-جو لوگ ہیلپ لائن پر رابطہ کرتے ہیں انہیں فورا ریسپانس دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو پروا نہیں کہ پنجاب میں لوگ ڈوب گئے ہیں۔ اگر کھانا حفظان صحت کے مطابق لوگوں کو پہنچایا گیا تو اس پر بھی سیاست کی جاتی ہے۔ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون ان کے لیے کام کر رہا ہے، کون فساد پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایک شخص کو گھر میں بسانے تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلی پنجاب جگہ جگہ جا کر سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا جائزہ لے رہی ہیں۔سیلاب کی صورتحال میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں