کسی دہشتگرد تنظیم کو امن و امان خراب نہیں کرنے دینگے،وزیراعظم

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی اور قلات میں چھ دہشتگردوں کا سر کچل دینے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ، ضلع مردان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی اور عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور مہارتین لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے مردان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی قسم کی دہشت گرد تنظیم کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے ملک کی حفاظت کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم میں بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں