کسی کو انتشار پھیلانے نہیں دیں گے’عابد شیر علی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سنیئر راہنماوسابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک بارپھر احتجاج کی باتیں کررہی ہے کیونکہ اس وقت ملک ہر لحاظ سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ معیشت بڑی تیزی سے مستحکم ہورہی ہے ،دفاعی اور سفارتی محاذوں پر ملک نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکاہے، مہنگائی کم ہوگئی ہے، معاشی اشارئیے نہایت مضبوط ہیں۔ یہ سب کچھ پی ٹی آئی کے لیے ناقابل برداشت ہے عمران نیازی پاکستان کو مفلوج اور کمزور دیکھناچاہتے ہیںلیکن حکومت اس کے شرپسندانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سختی سے کام لے گی۔ کسی انتشاری ٹولے کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عدم استحکام پیداکرے۔عمران نیازی جیل میں بیٹھ کر اپنے وکلاء اور جو لوگ ملاقات کے لیے جاتے ہیں یعنی اپنی بہنوں کے ذریعے یہ مذموم ایجنڈاپوراکرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اب انہیں کسی قسم کاانتشار نہیں پھیلانے دیا جا ئیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں