لاہور(شوبز نیوز)ڈیجیٹل میڈیا کی نامور مواد تخلیق کار جنت مرزا نے بریک اپ ہو جانے کے بعد ماضی کی تلخ یادوں کو بھلانے کا آسان طریقہ بتایا۔ پاکستانی اداکارہ و ماڈل جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو کے آغاز میں اداکارہ نے خود کو لو گرو قرار دیا۔جنت مرزا نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی آپ کو دھوکا دیتا ہے یا آپ کے ساتھ کسی بھی معاملے میں برا برتا کرتا ہے تو سب سے پہلے آپ اسے دل سے معاف کردیںاداکارہ نے کہا کہ یہ بالکل حقیقت ہے۔حضرت علی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آزمائے ہوئے انسان کو دوبارہ نہیں آزمانا چاہیے۔



