77

کسی کو غلط نام سے پکارنا جائز نہیں

سرگودھا (بیورو چیف) سیاسی اختلافات اپنی جگہ ان اختلافات میں اسلامی احکام اور اقدار کو پامال نہ کیا جائے سورة الحجرات میں حکم دیا گیا ہے کہ ایکدوسرے کا مذاق نہ اڑائو’ غیبت’ بد گمانی نہ کرو اور نہ ہی کسی کو غلط نام سے پکارو ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاست دان سیاست کریں یہ ان کا حق ہے مگر اسلامی ملک میں یہ کسی کیلئے جائز نہیں کہ وہ کسی کو غلط نام سے پکارے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں