کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈپبلک

اسلام آباد (بیوروچیف) کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر دو ہزار پچیس کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر د یا صدر مملکت آصف علی زرداری’ وزیراعظم شہباز شریف چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت کئی وزرا اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کروادیے ۔ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کیمطابق اکتوبر تا دسمبر 2025کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرادی، فرسٹ لیڈی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیراقتصادی امور احد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ تحائف وصول کرنیوالوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔اسی طرح معاون خصوصی طارق فاطمی، صدر کے ملٹری سیکریٹری، صدر کے ترجمان مرتضی سلنگی، آڈیٹرجنرل آف پاکستان، وزیر مملکت ریلویز و خزانہ، مشرف زیدی، ڈی جی منرلز ڈاکٹر نواز احمد ورک، سیکریٹری اقتصادی امور، سیکریٹری آئی ٹی اور صدر کے اے ڈی سی سمیت دیگر کو تحائف ملے- کابینہ ڈویژن کے ڈیٹا کیمطابق اکتوبر تا دسمبرکی سہ ماہی کے تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ، مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگ، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹ، کمبل، سکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ہیں۔ کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے اور اس حوالے سے عمل بھی جاری ہے۔ کابینہ ڈویژن کی فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری ششماہی جنوری سے جون 2025تک کی فہرست میں تحائف دینے والی غیر ملکی و ملکی شخصیات کا خانہ شامل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں