کشتی حادثہ’نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر اظہاردُکھ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، میاں طاہر ایوب،یاسرکھاراایڈووکیٹ نے اسپین جانیوا لے تارکین وطن کی کشتی کے حادثہ میں درجنوں پاکستانی نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر شدیددکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے ۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ انسانی اسمگلنگ کرنے والے پورامافیا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔ اس مافیاکی سرپرستی کرنے والی بیوروکریسی میں چھپی کالی بھیڑوں کو بھی بے نقاب کرکے قانون کے دائرے میں لایاجائے۔اس مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے بڑھنے اور پاکستانی کرنسی کے گرنے کے باعث لوگوں میں ملک سے باہر جا کر روزگار کے لیے جانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں