کشتی حادثہ میںFIAکے 14ملازمین کی ضمانت منظور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے نے کشتی حادثہ میں ملوث ایف آئی اے کے 14ملازمین کو ایک ایک لاکھ کے مچلکہ کے عوض ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثہ میں سہولت کاری کرنے پر ایف آئی اے فیصل آباد کے 14 ملازمین انسپکٹر محمد اشرف’ سب انسپکٹر شاہد منیر’ ہیڈ کانسٹیبل محمد رضوان’ عدنان رشید اور کانسٹیبلان شہزاد’ رحمن’ بشیر’ ارسلان’ سلیم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔ مذکورہ ایف آئی اے کے ملازمین نے سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تو فاضل جج نے مذکورہ ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکہ کے عوض درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں