کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،عطا اللہ تارڑ

اسلام آبا د(بیوروچیف)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے بہادر جوانوں، مائوں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کا خون مقدس خون ہے، کشمیری عوام اپنے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہئے، کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہونا چاہئے، پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیشہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں