1

کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے لاکھوں جانیں قربان کرچکے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پریم یونین اور پی پی 112کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت سابقہ یوسی ناظم میاں طاہر ایوب، محمد آصف اسلام، خالد محمود چوہدری، ظہیرالدین بابر،شاکر علوی، عابد اسلام ، مظہارالدین نعمانی،سید ریاض حسین شاہ، با طاہر، نورالدین،ساجد عمران، چوہدری تنویراحمد، اور دیگر نے کی۔میاں طاہر ایوب،خالد محمود چوہدر ی،محمد آصف اسلام نے خطابات کئے۔ میاں طاہر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرتقسیم ہند کاادھورا ایجنڈا اور 75 سالوں کا المیہ ہے۔ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے لاکھوں جانیں قربان کرچکے ہیں۔ اقوام متحدہ بھی اپنی قرار دادوں پر عمل نہیں کروا سکی۔ ریاست پاکستان کو ایک قومی ایجنڈا فوری طور پر طے کرنے کیلئے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ایک مستقل قومی ایجنڈا تشکیل دینا چاہیے۔ پھر یکسوئی کے ساتھ اس کو عالم اسلام اور انٹرنیشنل سطح پر اجاگر کرکے کشمیروں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے میدان عمل میں آنے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ خالد محمود چوہدری نے کہا کہ حکمرانوں کو کشمیروں کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے سیاسی اور مالی مفادات کو پس پشت ڈال کر سیاسی، سفارتی،اخلاقی سپورٹ سے بڑھ کر ان کی عملی جدوجہد کرکے ان کی سپورٹ کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں