کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اعظم واریر نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اعظم واریر نے جیت لیا۔فائنل میچ میں شاندار سنچری بنانے والے فیصل کریم مین آف دی میچ قرار پائے ۔کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے حق باہو فیکٹری نزد اڈاہ کسوانہ میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطرکے موقع پرمظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ضلع جھنگ کی تحصیل ا حمد پور سیال کے معروف علاقے حق باہو فیکٹری نزد اڈاہ کسوانہ میں منعقد ہونے والے تین روزہ ٹورنامنٹ میں چھے ٹیموں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں