کشمیر کبڈی کپ کے انتظامات مکمل،4ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایف ڈی اے اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ”کشمیر کبڈی کپ” میں چار نامور ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں کبڈی کے قومی و بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے بتایا کہ کشمیر کبڈی کپ جیتنے والی ٹیم کے لئے ٹرافی کے ساتھ تین لاکھ روپے نقد انعام رکھا گیا ہے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور دو لاکھ روپے نقد ملیں گے۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے کبڈی کی ٹیمیں ٹرافی اور ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام حاصل کریں گی۔ سیکرٹری جنرل ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن طیب گیلانی نے ٹیموں کی تفصیلات کے بارے میں بتایا کہ سانجھا پنجاب کبڈی کلب ٹیم کے کپتان رضوان علی (پاک آرمی)ہونگے جبکہ کھلاڑیوں میں میاں لطیف، ملک ذکااللہ، وقاص بٹ،ثمر بٹ، عبید اللہ راجپوت، عتیق پاوا، عرفان فوجی، چاند وڑائچ، میاں عاصم، عثمان ڈوگر، مبارک علی، رانا عمیر، رانا ناصر اور مزمل سندھو شامل ہیں۔ ہائوس آف ٹائر شیر پنجاب کبڈی کلب کے کپتان رحمن اشتیاق ہیرا بٹ (واپڈا) اور کھلاڑی رانا حیدر، وسیم بلو، خالد مہر، عبید اللہ سنیگھڑا، سخاوت رندھاوا، رانا کامران کامی، احسان وٹو، علیم گجر، عبداللہ ڈوگر، کاشی وٹو، رانا عمیر اور نعیم خاں کھلیں گے۔ آزاد کبڈی کلب یوکے 409کے کپتان،عدنان جٹ (پاک آرمی)، کھلاڑی اویس بسرا، بلال محسن ڈھلوں، رانا لطیف، عمر گجر، کاشف بلوچ، شوکت سپاں والا، علی ظفر کمبوہ، لالہ جبار کمبوہ، نفیس گجر، تبشر جٹ، منصور جٹ، فرخ ریاض کاہلوں اورعظیم چٹھہ شامل ہیں۔ننکانہ صاحب کبڈی کلب کے کپتان بلا کمانڈو (پاک آرمی) ہونگے جبکہ کھلاڑیوں میں محبوب واہلہ، حاجی مغل، معروف جٹ، سعداللہ جٹ، فیصل وٹو، سیف لمبڑ، عبد اللہ ورک، شان ڈھلوں،احمدشفیع، وقاص جہانیاں، جانی جٹ اور کامران پاڈا کھلیں گے۔ ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں کشمیر کبڈی کپ کے پانچ فروری کو انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور شائقین کو کبڈی کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں