سرگودھا (بیورو چیف) کشمیر کے مسئلہ پر بھارت نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے وہ یہ مت بھولے کہ جب کسی کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو وہ اپنے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے پاکستان نے بھارت کو ہر مسئلہ پر ڈھیل دی جس کو بھارت نے ہماری کمزوری سمجھا پاکستانی فوج بھرپور جوابی کاروائی کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستانی فوج ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر پر جس طرح انسا نیت کی تذلیل کیلئے کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ ہے اور انشاء اللہ کشمیر سمیت بھارت میں مزید علیحدگی کی تحریکیں شروع ہورہی ہیں اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہا ہے۔
3