3

کشمیر یوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں

ساہیوال (بیوروچیف) ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کی۔ ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر ڈی سی آفس چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد، ایس ڈی ای او پیرا فورس نعمان قیصر اورمعروف مذہبی اسکالر مولانا ضیاء اللہ شاہ بُخاری سمیت سول سوسائٹی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی ہر سطح پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر ضرور آزادی حاصل کرے گا۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے مزید کہا کہ ہم حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے قربانیاں دینے والے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں