کشیدگی’سیاسی رہنمائوں کوآج بریفنگ دی جائیگی

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو بریفنگ دینگے۔وزارتِ طلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔سیاسی رہنمائوں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے کل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت موجودہ صورتحال زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں