کشیدگی بڑھی تو خطہ خطرناک صورتحال میں پھنس سکتا ہے

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا ہے کہ جنگ میں شدت آئی تو پورا خطہ خطرناک صورتحال میں پھنس سکتا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے صورتِ حال مزید خراب ہوگی،طاقت کا استعمال مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا دے گا۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام فریقین فوجی کارروائیاں روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں، آبنائے ہرمز کے حوالے سے تمام متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں