کفایت شعاری ہماری مشترمہ ذمہ داری بن گئی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پٹرول پر 95اور ڈیزل پر203روپے اضا فے کی تجویزمستردکرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت عوام کو مشکلات کاشکارنہیں دیکھناچاہتی اس لئے حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود125ارب روپے کابوجھ خود برداشت کرنے کافیصلہ کیاہے توقع ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف آ ئندہ چندروزتک مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کااعلان کریں گے- ان کاکہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے اس ہفتے مزید 56ارب روپے کا اضافی بوجھ وفاقی حکومت خود برداشت کریگی، کفایت شعاری اب اختیاری نہیں بلکہ ہماری مشترکہ ذمہ داری بن گئی ہے،جنگ کو رکوانے کیلئے پاکستان سفارتی سطح پر ثالثی کی بھرپور اور پرخلوص کوششیں کر رہا ہے، مفاہمتی عمل میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر فعال اور کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دو محاذوں پر انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے حکومت ایک طرف ہم اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کو عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں قیامت خیز اضافے سے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے تو دوسری جانب سفارتی محاذ پر امن کے قیام کیلئے دن رات متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک غیر معمولی اور مشکل ترین صورتحال سے نبرد آزما ہے جہاں بڑی بڑی معیشتیں بے بسی کی خاموش تصویر بنی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں